کھیل
01 فروری ، 2013

پہلا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز70 رنز پر ڈھیر

پہلا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز70 رنز پر ڈھیر

پرتھ…پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف70رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسٹارک نیکیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سامی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور اسٹار بیٹسمین کرس گیل 14 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی اور ویسٹ انڈیز کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرنے لگیں، ایک موقع پر صرف 19 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔کپتان سامی نے سب سے زیادہ 16 رنزبنائے ، جبکہ کیرن پاول اور براوو 11 ،11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسٹارک نے صرف 20 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔مک کے نے3اور فاکنرنے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :