پاکستان
01 فروری ، 2013

ہڑتال کیخلاف کیس ،سیکریٹری صحت اورینگ ڈاکٹرز سے جواب طلب

 ہڑتال کیخلاف کیس ،سیکریٹری صحت اورینگ ڈاکٹرز سے جواب طلب

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری صحت پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ینگ ڈاکٹرز ہڑتالوں سے باز نہیں آ رہے،آج کل خسرے کی وباء بھی پھیلی ہوئی ہے اور اسپتالوں میں علاج نہ ہونے کے باعث مریض موت کے منہ میں جا رہے ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے حکومت ،سیکریٹری صحت پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے سیکریٹری صحت پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز رہنماوٴں سے دس روز کے اندر جواب طلب کر لیا۔

مزید خبریں :