پاکستان
01 فروری ، 2013

کراچی میں موبائل فون سروس 12 سے3بجے تک کیلئے بند

کراچی میں موبائل فون سروس 12 سے3بجے تک کیلئے بند

کراچی …کراچی میں موبائل فون سروس دوپہر بارہ بجے سے بند ہوگئی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ کے پیش نظر بارہ بجے سے موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا ، وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورت حال پر تمام اسٹیک ہولڈر سے بات کی ہے، شہر میں امن و امان کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور بہتر پولیس پیٹرولنگ کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔رحمان ملک کاکہناتھاکہ موبائل فون سروس بند کرنے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آتی ہے اسلیے یہ اقدام کیاگیاہے۔کراچی میں موبائل فون سروس سہ پہر تین بجے تک بند رہے گی۔ موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث رابطوں میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔

مزید خبریں :