پاکستان
01 فروری ، 2013

گورنر پنجاب سے راجہ ریاض کی ملاقات،نئے صوبے سے متعلق گفتگو

گورنر پنجاب سے راجہ ریاض کی ملاقات،نئے صوبے سے متعلق گفتگو

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملاقات کی ،مجوزہ صوبے بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ،گورنر ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بعد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میٹروبس منصوبے کو سیاسی اسٹنٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے ، چیف الیکشن کمشنر سے اپیل ہے کہ نوازشریف کو میٹروبس سروس کا افتتاح کرنے سے روکا جائے ،انہوں نے چیئرمین نیب سے بھی اپیل کی کہ میٹروبس منصوبے میں کرپشن کو جلد سامنے لایا جائے۔

مزید خبریں :