01 فروری ، 2013
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ 4 سال پہلے گیس پائپ لائن معاہدہ ہو جاتا تو آج پاکستان اندھیروں میں نہ بھٹک رہا ہوتا ،انہوں نے یہ بات ایوان وزیر اعلیٰ میں ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں کہی،دونوں رہنماوٴں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے دونوں ملک معاشی، تجارتی ، صنعتی اور زرعی شعبوں میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھیں ،ایران خطے کا اہم ملک ہے ، اسے قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، ایرانی وفد نے شہبازشریف سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ،علی اکبر ولایتی نے نواز شریف اور شہباز شریف کو دورہ ایران کی بھی دعوت دی۔