پاکستان
01 فروری ، 2013

پشاور:شنواری ٹاوٴن میں دھماکے کا نشانہ پولیس کی گشتی ٹیم تھی

پشاور:شنواری ٹاوٴن میں دھماکے کا نشانہ پولیس کی گشتی ٹیم تھی

پشاور …پشاور کے علاقہ شنواری ٹاون میں دھماکا ہوا،جس کا نشانہ پولیس کی گشتی ٹیم تھی۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں واقع شنواری ٹاون میں صبح چھ بجے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیاگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں کا نشانہ پولیس کی گشتی ٹیم تھی۔ دھماکے میں چار سو گرام مواد استعما ل کیا گیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :