پاکستان
01 فروری ، 2013

ہنگو میں مسجد کے باہر دھماکا،19فرادجاں بحق،35زخمی

ہنگو میں مسجد کے باہر دھماکا،19فرادجاں بحق،35زخمی

ہنگو …ہنگو میں مسجد کے باہر دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق دھماکا مرکزی پٹ بازار میں جامع مسجد کے باہرہوا۔اس وقت لوگ نمازجمعہ کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش ہونے کے شواہد ملے ہیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔اورپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی ہے۔

مزید خبریں :