پاکستان
01 فروری ، 2013

کے ای ایس سی سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا اختیارایف بی آر کو منتقل

کے ای ایس سی سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا اختیارایف بی آر کو منتقل

کراچی …سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر لارجر ٹیکس یونٹ زون 3کو کے ای ایس سی سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں دوہزار ملین روپے کی وصولی کیلئے کارروائی کا اختیار دے دیاہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل شفقت خان معصومی نے موقف اختیار کیا کہ کے ای ایس سی ایڈوانس ٹیکس کی مد میں صارفین سے جو رقم وصول کرتی ہے اسے حکومتی خزانے میں جمع نہیں کرایا جاتا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس جمع نہ ہونے کے باعث آئی ایم ایف کو قسطوں کی ادائیگی،مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں دینے اور ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر نے حکم دیاکہ کمشنر لارجر ٹیکس زون 3 انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کوئی بھی کارروائی شروع کر سکتاہے۔

مزید خبریں :