پاکستان
01 فروری ، 2013

کوئٹہ :کامیاب پہیہ جام ہڑتال گورنر راج کے خلاف فیصلہ ہے،جے یو آئی

کوئٹہ :کامیاب پہیہ جام ہڑتال گورنر راج کے خلاف فیصلہ ہے،جے یو آئی

کوئٹہ …عوام نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنا کر گورنر راج کے خلاف فیصلہ دے دیا، سیکورٹی اداروں نے ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ہمارے کارکنوں پرفائرنگ اور شیلنگ کی ،ہمارے ایک سو سے زائد کارکن گرفتار کیے گئے، یہ باتیں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ء سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے بی این پی عوامی کے رہنماؤں اسحقذاکر شاہ وانی اور ڈاکٹراشناس لہڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہیں۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنا کر گورنر راج کے خلاف اور عوامی حکومت کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیدیا۔بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ صوبائی حکومت پر اسلام آباد کا قاتلانہ حملہ ہے ،پیپلز پارٹی اپنے آپ کو عوام کے حقوق کی ضامن پارٹی سمجھتی ہے مگر پھر بھی منتخب جمہوری حکومت کو عوام سے چھین لیاگیا،وفاق کو گوادر پورٹ چین کو دینے کاکوئی حق نہیں،اس کا اختیار صرف صوبے کی منتخب حکومت کاہے، بلوچستان پسماندہ اور لاوارث صوبہ ہے یہاں وفاق کو ہمیشہ ایجنٹ آسانی سے مل جاتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ جلد اتحادی جماعتوں کے مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :