پاکستان
01 فروری ، 2013

جمرود میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد گرفتار

جمرود…خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس نے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں خاصہ دار فورس نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران خاصہ دارفورس نے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انھیں جمرود منتقل کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب ملزمان سے پوچھ گچ جاری ہے۔

مزید خبریں :