01 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے 11میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے کامران نامی شخص کو قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد کو زخمی کردیا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب فائرنگ سے علی مہدی عرف معید عباس شدید زخمی ہو گیا۔ لانڈھی بھینس کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سی ورکشاپ کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے 11 میں فائرنگ کر کے سیاسی جماعت کے کارکن نیئر شہاب کو قتل کردیا گیا۔ رات گئے سہراب گوٹھ پل پر گاڑی پر فائرنگ کر کے مدثر کو قتل جبکہ وجاحت عباس کو زخمی کردیا گیا تھا۔