پاکستان
01 فروری ، 2013

ملک میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگریاں جعلیبننے لگیں،جمشیددستی

اسلام آباد…قومی اسمبلی کیقائمہ کمیٹی برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین جمشید دستی نے کہاہے کہ ملک میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جعلی بن رہی ہیں ، یونیورسٹیوں کے پروفیسر طالبات کوجنسی طورپرہراساں کرتے ہیں لیکن ہائیر ایجوکیشن کمیشن سو رہا ہے۔ کمیٹی نے کیپی ٹل یونی ورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی قائم کرنیکے بل کی منظوری دیدی ہے۔ اسلام آبادمیں اپنی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن کے اجلا س میں جمشیددستی کاکہناتھاکہ لوگوں کے تھیسزچوری ہورہے ہیں۔ یہ بھی المیہ سے کم نہیں کہ یونی ورسٹیز کے امتحانی پیپر پہلے پرچے آؤٹ کرنے والوں کے پاس پہنچتے ہیں۔ اجلاس میں سہالہ کے قریب نجی یونی ورسٹی کو کیپٹل یونی ورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بنانے کا بل منظور کیا گیا۔

مزید خبریں :