پاکستان
01 فروری ، 2013

علما کا قتل: اہل سنت والجماعت کے زیراہتمام اسلام آباد میں ریلی

اسلام آباد…اہل سنت والجماعت کی جانب سے علما کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قتل اور بد امنی کے واقعات رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ اہل سنت والجماعت کی احتجاجی ریلی کا آغاز لال مسجد اسلام آباد سے ہوا جس کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے جہاں مظاہرہ کیاگیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی ،مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں علما کا قتل قابل مزمت ہے،حکومت اس حوالے سے کردر ادا نہیں کررہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ہمیشہ انون کی پابند رہی ہے،قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مزید خبریں :