06 مئی ، 2024
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی پولیس کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران کی ملاقات ہوئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیویارک پولیس کی طرح اب سندھ پولیس بھی ٹیکنالوجی کااستعمال کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، خطے کی صورتحال کے باعث کراچی ہدف رہا ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ نیویارک اور کراچی میں کافی مماثلت ہے، 10 فیصد جرائم پیشہ افراد 90 فیصد افراد کو متاثر کرتے ہیں، اس رویے کو تبدیل کرنے کےلیے ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو معلوم ہو کہ اس پر نظر ہے۔
نیویارک پولیس کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ پولیس اور افسران کی ٹریننگ کرنے کی پیش کش کی جسے وزیراعلی سندھ نے قبول کرلیا۔
اجلاس میں طے ہوا کہ دونوں پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔