01 فروری ، 2013
میران شاہ…جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کی جانب سے مارٹر گولوں اور فائرنگ سے 6قبائلی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باغڑ کے علاقے میں افغانستان کی جانب سے مارٹر گولے اورفائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں وزیر احمد زئی قبائل سے تعلق رکھنے والے 6افراد موقع پر جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ،جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابقجنوبی وزیرستان اسکاوٴٹس کے اہلکاروں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ، اور یہ سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔