پاکستان
01 فروری ، 2013

کراچی : 134 بچے خسرہ میں مبتلا،خون کے نمونے اسلام آباد روانہ

کراچی…کراچی میں 134 سے زاید بچے خسرہ کے مرض میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔جن کے خون کے نمونے مزید تصدیق کے لیے اسلام آباد بھیج دیئے گئے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال میں اب تک 134 سے زاید بچے خسرہ میں مبتلا ہو چکے ہیں۔جن علاقوں میں کیس زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں ان میں اورنگی ٹاون،نیو کراچی ٹاون،لانڈھی اور بن قاسم سرفہرست ہیں۔شہر میں 308 مستقل مراکز اور 563 مو بائیل ٹیموں کے ذریعے یومیہ 50 ہزار بچوں کو انسداد خسرہ کے ٹٰیکے لگا ئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق اندورن سندھ میں بھی اب تک 79 سے زاید بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن اضلاع میں زیادہ کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ان میں دادو،مٹھیاری اور جامشورو شامل ہیں۔جن علاقوں میں ایک کیس سامنے آرہا ہے وہاں متاثرہ علاقے کے 500 گھروں میں دوبارہ ویکسی نیشن کی جارہی ہے جبکہ جن اضلاع میں چار کیسسز سامنے آرہے ہیں وہاں پورے اضلاع میں دوبارہ ویکسی نیشن کی جا ئیگی۔

مزید خبریں :