پاکستان بار کونسل کی ہائیکورٹس کے ججوں کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانےکی تجویز

پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے حاضر سروس ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے  کی تجویز دے دی۔

پاکستان بار کونسل نے معاملے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کی تجویز بھی دی۔ 

‎اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت میں پاکستان بار کونسل کے وکیل نے کہا کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی، عدلیہ کو خود کچھ کرنا ہوگا، توہین عدالت، مداخلت اور ججز کو اسکینڈلائز کرنے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

 سپریم کورٹ بار کے وکیل نے کہا کہ جج کے بیڈروم سے کیمرا نکلنا انتہائی خطرناک ہے،کوئی دوسری رائے نہیں کہ ڈیٹرنس ہونا چاہیے۔ 

اپنی تحریری تجاویز میں سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ججوں کا مداخلت پرتوہین عدالت کی کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ ججوں کا کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے ، ججوں کا خط میڈیا کو لیک کرنا بھی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

مزید خبریں :