Time 09 مئی ، 2024
پاکستان

9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں لیکن کے پی میں قبول ہیں: ایمل ولی

پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے: مرکزی صدر اے این پی/ فائل فوٹو
پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے: مرکزی صدر اے این پی/ فائل فوٹو

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ  9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ  ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔


مزید خبریں :