Time 09 مئی ، 2024
پاکستان

رضاربانی کی ڈیجیٹل حقوق تحفظ اتھارٹی کےقیام کی مذمت

وزیراعظم نے عوام ،شراکت داروں کو اعتماد میں لیے بغیر پیکا ترامیم کامجوزہ بل منظورکیا: رضاربانی
وزیراعظم نے عوام ،شراکت داروں کو اعتماد میں لیے بغیر پیکا ترامیم کامجوزہ بل منظورکیا: رضاربانی

اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ اور  پیپلزپارٹی کے  رہنما رضاربانی نے ڈیجیٹل حقوق تحفظ اتھارٹی کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے اسے وفاق پر  بوجھ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں رضاربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، ہم حکومت کی جانب سےڈیجیٹل حقوق تحفظ اتھارٹی کےقیام کی مذمت کرتے ہیں۔

رضاربانی نے کہا کہ وزیراعظم  نے عوام  اور  شراکت داروں کو  اعتماد میں لیے بغیر پیکا ترامیم کا  مجوزہ بل منظور کیا، پیکا  ترامیم کےبل کے دور رس اثرات ہوں گے، اتھارٹی حکومت کو ڈیجیٹل حقوق پر مشورہ دےگی اور  ریگولیشن کا نفاذ کیا جائے گا جب کہ اتھارٹی افراد اور گواہان سے معلومات کا مطالبہ بھی کر سکتی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ  دوسری جانب حکومت این ایف سی کادوبارہ جائزہ لینے کی بات کر رہی ہے، نئی اتھارٹی، ایجنسی کےقیام کے بجائے وفاقی حکومت ان وزارتوں کو صوبوں کے حوالےکرے۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ حکومت مجوزہ بل پارلیمنٹ پیش کرتے وقت متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپردکرے اور  بل پرصوبائی حکومت کی رائے لی جائےکہ ایسی اتھارٹی کےقیام کی ضرورت ہے۔ 


مزید خبریں :