Time 10 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے: خالد مقبول صدیقی

گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان/ فائل فوٹو
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان/ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے  کہ سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہا کہ گورنر سے متعلق جو تبدیلی کی بات ہورہی تھی وہ سندھ کےعلاوہ باقی جگہ آگئی ہے، سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے،گورنرسندھ کو پرواہ بھی نہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی،گورنرکے معاملے میں کارکردگی اگر معیار بنی تو پھر فیصلے اسی حساب سے ہوں گے۔

خالد مقبول کا کہنا تھاکہ  پہلے جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب بھی ویڈیوز لیک ہوجاتی تھیں، ایم کیو ایم کی ویڈیو لیک ضروری نہیں کہ رابطہ کمیٹی سے ہوئی ہو، ملازمین بھی ہوتے ہیں، ویڈیو کہیں سے بھی لیک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی کے بھی ایک دوسرے سے ذاتی اختلافات نہیں ہیں، پارٹی میں ڈیبیٹ کی حد تک اختلافات ہوتے ہیں جو ہونے بھی چاہئیں۔

مزید خبریں :