کاروبار
02 فروری ، 2013

کراچی میں پکڑی گئی وہیل شارک کی نیلامی روک دی گئی

کراچی میں پکڑی گئی وہیل شارک کی نیلامی روک دی گئی

کراچی …کراچی میں پکڑے گئے وہیل شارک کے بچے کی نیلامی روک دی گئی ہے اور اس کی موت کے عوامل جاننے کے لیے حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فش ہاربر اتھارٹی ترجمان کے مطابق وہیل شارک بچے کے مرنے کی وجوہات جاننے کیلئے میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ دیگر ادارے تحقیق کریں گے۔مچھلیوں کی اِس اہم قسم کی وجہ موت جاننی نہایت ہی ضروری ہے ۔ترجمان کے مطابق ایک سال قبل پکڑی گئی بڑی وہیل شارک کی طرح اس مچھلی کے مالک کو بھی رقم کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ماہرین کے مطابق پاکستان کو اپنی سمندری ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :