اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر

پاکستان ٹیم پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہےجیو سوپر سے میچ براہ راست نشر کیا گیا
پاکستان ٹیم پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہےجیو سوپر سے میچ براہ راست نشر کیا گیا

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ 

ملائیشیا کے شہر ایپو میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، دو کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، کیوی ٹیم کو دو پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، پاکستان کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

 تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن 8  منٹ بعد ہی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا تیسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کو کئی اوپن چانس ملے لیکن نیوزی لینڈ کی دفاعی لائن نے تمام حملے ناکام بنادیے۔

 چوتھے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول نہ کرسکیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ سنسنی خیز میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا،  پاکستان نے آخری بار 2003 میں اذلان شاہ ہاکی کپ جیتا تھا۔

مزید خبریں :