02 فروری ، 2013
کراچی…یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے سے بڑھا کر 164 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ، نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔