کاروبار
02 فروری ، 2013

ملک میں سیمنٹ کی بوری میں اوسطاً 31روپے سے زائد کا اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی بوری میں اوسطاً 31روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی…گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی بوری میں اوسط 31روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔سیمنٹ کراچی میں سب سے سستا اور کوئٹہ میں سب سے مہنگا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ کے بیگ کی اوسط قیمت 425روپے ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 50 کلو سیمنٹ کا تھیلا 430روپے اور کوئٹہ میں 520روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 455روپے، لاہور 460روپے اور پشاور میں سیمنٹ کی بوری 440روپے کی سطح پر آگئی۔انڈسٹری زرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :