13 مئی ، 2024
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہےکہ پاکستان سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز ہوئے اور معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ناتھن پورٹر کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے یقین دہانی کروائی کے معاشی ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔