پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دے دیا

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کر لیا گیا: ذرائع/ فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کر لیا گیا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی سمجھتی ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :