Time 13 مئی ، 2024
کھیل

200 رنز کا ہدف نارمل طریقے سے نہیں ہونا تھا، فیصلہ کیا اٹیک کریں گے: فخر زمان

ٹاپ آرڈر کے دو بیٹرز آؤٹ ہوجائیں تو دباؤ تو ہوتا ہے، جب آپ اپنے اٹیک کے پلان پر جاتے ہیں تو دباؤ ختم ہوجاتا ہے: فخر زمان/ فائل فوٹو
ٹاپ آرڈر کے دو بیٹرز آؤٹ ہوجائیں تو دباؤ تو ہوتا ہے، جب آپ اپنے اٹیک کے پلان پر جاتے ہیں تو دباؤ ختم ہوجاتا ہے: فخر زمان/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کا 200 رنز کا ہدف نارمل طریقے سے مکمل نہیں ہونا  تھا اس لیے میں نے اور  رضوان نے فیصلہ کیا کہ ہم  اٹیک کریں گے۔ 

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت رہے اور  ہمیں کامیابی بھی ملی، ٹاپ آرڈر کے دو بیٹرز  آؤٹ ہوجائیں تو  دباؤ  تو  ہوتا ہے، جب آپ اپنے اٹیک کے  پلان پر جاتے ہیں تو دباؤ ختم  ہوجاتا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ محمد رضوان  نے جس طرح کھیلا ان کو مکمل کریڈٹ  جاتا ہے، محمد رضوان کی وجہ سے میرے لیے  بھی  کھیلنا  آسان ہوگیا تھا، ہدف کے تعاقب میں جب آپ 70 سے 80 رنز کرتے ہیں تویہ  اچھی اننگز ہوتی ہے۔ 

یاد رہے پاکستان اور  آئرلینڈ  کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست  دی تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 75 جب کہ فخر زمان نے 40 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 


مزید خبریں :