Time 14 مئی ، 2024
پاکستان

تجارتی تنازعات کے حل کیلئے کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں ثالثی مراکز بنائے جارہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

چاہتا ہوں عوام کے مسائل بروقت حل ہوں، عدلیہ کو ان مشکلات کا ادارک ہے اس لیے انصاف کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں: جسٹس عقیل عباسی
چاہتا ہوں عوام کے مسائل بروقت حل ہوں، عدلیہ کو ان مشکلات کا ادارک ہے اس لیے انصاف کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں: جسٹس عقیل عباسی

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا کہنا ہے کہ تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کراچی کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ثالثی مراکز بنائے جارہے ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی سیمینار سے صدارتی خطاب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ چاہتا ہوں عوام کے مسائل بروقت حل ہوں، عدلیہ کو ان مشکلات کا ادارک ہے اس لیے انصاف کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں ۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔ 

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سندھ جوڈیشل اکیڈمی مصالحت سے متعلق ججز کو ٹریننگ فراہم کررہی ہے، مصالحت سے متعلق سندھ میں سینٹرز بھی بنا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کہاکہ میں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کہا تھا فیملی کیسز میڈی ایشن کورٹس کو بھیجیں، 90 فیصد مقدمات ثالثی سے حل ہوئے تھے، لوگ طویل مقدمے بازی سے تھک چکے ہیں وہ حل چاہتے ہیں۔ 

مزید خبریں :