Time 15 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی: عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست  میں متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پورے سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک سروس نا ہونے کے برابر ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی سخت متاثر ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی ناقص سروس کی وجہ سے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ وکیل اپنے سائل اور سائل اپنے وکیل سے رابطہ تک نہیں کرسکتا، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سائلین گھنٹوں تک اپنے وکیل سے رابطہ نہیں کرپاتے۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف پر  پی ٹی اے سمیت تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :