Time 15 مئی ، 2024
پاکستان

حیدرآباد:کباڑکی دکان پرگیس سلنڈر کی لیکج سے 10بچے بے ہوش

متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتےہیں، اسکریپ میں آنیوالے سلنڈرکو کھولنےکےدوران گیس لیکیج ہوئی: پولیس
متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتےہیں، اسکریپ میں آنیوالے سلنڈرکو کھولنےکےدوران گیس لیکیج ہوئی: پولیس

حیدر آباد میں کباڑ کی دکان پر گیس سلنڈر کی لیکج سے 10 بچے بے ہوش ہوگئے۔

ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد کے مطابق بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کا واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا اور  ابتدائی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی حالت گیس لیکج سے ہی خراب ہوئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتےہیں، اسکریپ میں آنے والے سلنڈرکو کھولنےکے دوران گیس لیک ہوئی۔

مزید خبریں :