پاکستان
16 دسمبر ، 2013

سینیٹ ،ججوں کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

 سینیٹ ،ججوں کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد…سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی،اے این پی اور جے یو آئی ف نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے آبزرویشن دی کہ اگر معلومات کلاسیفائیڈ نہیں تو ایوان کو فراہم کی جانی چائیں۔سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے قرارداد پیش کی کہ دوہری شہریت رکھنے والے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے نام شائع کے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کئی بار استفسار کیا گیا کہ بتائیں کسی جج کی دوہری شہریت ہے یا نہیں لیکن رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب دیا ہے کہ جج پر دوہری شہریت کی پابندی نہیں ،جو پوچھا گیا تھا اس کا جواب نہیں دیا جاتا۔فرحت اللہ بابرنے کہا کہ اگر کسی جج نے دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے تو وہ آئین کی پاسداری کا کس اخلاقی جواز سے کہے گا۔ چیئرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری نے آبزرویشن دی کہ اگر معلومات کلاسیفائیڈ نہیں تو ایوان کو بتانی چاہئیں۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل اور جے یو آئی ف کے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ججز کی دوہری شہریت نہیں ہونی چاہئیے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وہ اس بارے میں سپریم کورٹ سے معلومات لے کر ایوان میں پیش کریں گے جس پر قرارداد کو موٴخر کر دیا گیا۔

مزید خبریں :