Time 23 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

300 برس قبل ڈوب جانے والا بحری جہاز جس میں اربوں ڈالرز کا خزانہ موجود ہے

300 برس قبل ڈوب جانے والا بحری جہاز جس میں اربوں ڈالرز کا خزانہ موجود ہے
یہ اس بحری جہاز کے ملبے کی کچھ عرصے پہلے کی تصویر ہے / اے پی فوٹو

300 سال سے زائد عرصے قبل سمندر میں ڈوب جانے والے ایسے ہسپانوی بحری جہاز کو کھنگالنے کی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں مانا جاتا ہے کہ اربوں ڈالرز کا خزانہ موجود ہے۔

سان جوز نامی یہ بحری جہاز جون 1708 میں پانامہ سے کولمبیا کے درمیان سفر کرتے ہوئے بحیرہ کیریبین میں برطانوی جہازوں سے جنگ کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

مانا جاتا ہے کہ اس بحری جہاز میں سونا، چاندی، زمرد اور دیگر قیمتی سامان لدا ہوا تھا۔

اسے 2015 میں کولمبیا کے شہر Cartegena کے قریب دریافت کیا گیا اور اب اس کے حوالے سے ایک ابتدائی مہم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

کولمبیا انسٹیٹیوٹ آف Anthropology کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مہم کے پہلے حصے میں بحری جہاز کی عکسبندی ریموٹ سنسرز کے ذریعے کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی مہم کے نتائج کو مدنظر رکھ کر مزید مہمات پر کام کیا جائے گا جن کے دوران جہاز کے ملبے میں موجود سامان کو نکالا جائے گا۔

بیان کے مطابق بحری جہاز کا مقام قومی سطح پر محفوظ تاریخی علاقہ ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے پانی کے اندر کام کرنے والے ڈرونز کو استعمال کرکے تعین کیا جائے گا کہ یہ بحری جہاز کتنی گہرائی میں موجود ہے۔

اس بحری جہاز کو کولمبیا کی حکومت بہت اہم قرار دیتی ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ ملبے میں ثقافتی اور تاریخی نوادرات کا خزانہ موجود ہے۔

مزید خبریں :