پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی:فائرنگ سے ڈاکٹراور سیاسی کارکن سمیت 4افراد قتل

کراچی:فائرنگ سے ڈاکٹراور سیاسی کارکن سمیت 4افراد قتل

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ڈاکٹر اور سیاسی کارکن سمیت 4 افراد قتل جبکہ 2 گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پرانا گولی مار میں ریکسر پل کے نیچے سے شاہد بلوچ نامی شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، مقتول لیاری کلاکوٹ کا رہائشی تھا۔ اورنگی ٹاوٴن بنارس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول کی شناخت مجاہد کوثر کے نام سے ہوئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول اے این پی کا کارکن تھا۔ شفیق موڑ کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب میڈیکل سینٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر اسماعیل سوریا کو قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ عثمان آباد میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :