03 فروری ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ کے نامور ادیب ، عالم ، مترجم ، صحافی ، ناول نگار اور دانشور سراج الحق میمن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیاہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ سراج الحق میمن کا شمار سندھ کے نامور دانشوروں میں ہوتا ہے ، مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے علم و ادب کی جو خدمت کی اس کی سندھ کی موجودہ تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے ۔ الطاف حسین نے مرحوم کی ادبی ، صحافتی اور دیگر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے انتقال پر مجھے ذاتی طور پر دکھ ہے اورمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان مرحوم کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین) ۔دریں اثناء الطاف حسین نے سابق ایڈیٹر دی نیوز لاہور محترمہ عائشہ ہارون کے نیویار ک میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)