03 فروری ، 2013
اسلام آباد … ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پیراور منگل کو مری، گلیات، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ پیر اور منگل کو مری، گلیات، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب اور بالائی اور جنوبی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خضدار میں 33 ملی میٹر ہوئی، لوئر دیر23، راولپنڈی 20، سیدو شریف میں 19 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3، گلگت ،مری 1، کوئٹہ3 اسلام آباد 6 ،لاہور اور پشاور 8 جبکہ کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔