24 مئی ، 2024
سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں جھلساتی گرمی سے شہری نڈھال ہوگئے، دادو اور موہن جو دڑو میں پارا 50 کو چُھوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دادو اورموہن جودڑو 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے جبکہ سکھر، نواب شاہ اور سبی میں درجہ حرارت 48 رہا۔
ڈیرہ غازی خان 47، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان 46، حیدرآباد، تربت، نوکنڈی، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال 45،بنوں 43، اٹک اور چکوال میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کےعلاوہ لاہور میں 39 ڈگری کی گرمی 45، کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی41، اسلام آباد میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور پشاور میں 38 ڈگر کی گرمی 40 ڈگری محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔