پاکستان
04 فروری ، 2013

کراچی، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش

کراچی، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش

لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، خیبرپختونخوا اور کراچی میں رات گئے بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔ لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوتی رہی اوریہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شیخوپورہ میں تیز جبکہ گوجرانوالہ میں ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہیگا۔ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اولڈ سٹی ایریا میں 6 ملی میٹر اور ایئر پورٹ کے قریب 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

مزید خبریں :