04 فروری ، 2013
لندن…برطانیہ ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج لندن میں شروع ہو رہے ہیں۔برطانیہ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات دوروزتک جاری رہیں گے۔ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی رہائش گاہ پر صدرآصف زرداری اورافغان صدرحامد کرزئی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس موقع پر تینوں رہ نماوٴں نے افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔ باقاعدہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال اورافغان مصالحتی عمل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائیگا۔اجلاس میں افغانستان اور پاکستان کی بری افواج کے سربراہان کے علاوہ انٹیلی جنس چیفس اور افغان امن کونسل کے ارکان بھی شرکت کر رہے ہیں۔