پاکستان
04 فروری ، 2013

لاہورہائیکورٹ:صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی تشکیل کیخلاف سماعت ملتوی

لاہورہائیکورٹ:صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی تشکیل کیخلاف سماعت ملتوی

لاہور…لاہورہائی کورٹ نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر کارروائی 6 فروری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں بھکر اور میانوالی کو مجوزہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کی تجویز کو چیلنج کیا گیا تھا ،گذشتہ سماعت پر عدالت نے نئے صوبے کی تشکیل سے متعلق قائم کمیشن کا نوٹی فکیشن اور ریکارڈ طلب کیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت اور کیس کے التوا کی استدعا کی ،عدالت نے مزید کارروائی 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :