پاکستان
04 فروری ، 2013

مہمندایجنسی:تہہ خانے سے5ہزارکلو بارودی مواد اوردیگر سامان برآمد

مہمندایجنسی:تہہ خانے سے5ہزارکلو بارودی مواد اوردیگر سامان برآمد

خار…مہمندایجنسی کے علاقے شانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے تہہ خانے سے 5 ہزار کلو بارودی مواد سمیت خطرناک اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے والا سامان برآمد کیا ہے۔کمانڈنٹ مہمندرائفل کرنل مشتاق کے مطابق دو روز قبل یکہ غنڈ سے خودکش حملہ آور کو گرفتارکیا گیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر مہمندایجنسی میں تحصیل حلیم زئی کے علاقے شانی خیل میں کارروائی کی گئی۔جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود تہہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ برآمد ہونیوالے سامان میں 5 ہزار کلو بارودی مواد۔جہادی لٹریچر،آئی ڈیز،اینٹی ٹینک گن ،وائرلیس فون،سیکڑوں گولے اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونیوالا سامان شامل ہے۔کرنل مشتاق کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایجنسی کے مختلف علاقوں سے خودکش حملہ آور سمیت 50 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :