04 فروری ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے دھرنے میں شرکت کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی آمدشروع ہوگئی ہے، شاہراہ دستورپرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس سے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا،اس موقع پر کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر اورپارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔