پاکستان

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر 24 سے زائدگھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر 24 سے زائدگھنٹوں بعد قابو  پالیا گیا
فوٹو: آن لائن

اسلام آباد  میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر 24 سے زائد گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو  پالیا گیا۔

 آگ سیدپور  رینج ٹریل تھری پر لگی اور نورپور رینج ٹریل5 کی طرف پھیلی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹرز  استعمال کیے گئے۔ سی ڈی اے کے مطابق 200 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

سی ڈی اے کے مطابق ڈی جی انوائرمنٹ  نے خود آپریشن کی نگرانی کی، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیم بھی معاونت میں مصروف  تھی۔ پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز  آگ بجھانے میں شامل رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آگ پر جلد قابو پانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ  پر جلد قابو  پایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی مار گلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی تھی، رات گئے آگ پر جزوقتی قابو پالیا گیا تھا تاہم بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

مزید خبریں :