Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی

بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی
فوٹو: فائل

بلوچستان میں گندم کی خریداری تین ہفتے بعد بھی شروع نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کسان مزید پریشان ہیں۔

صوبائی محکمہ خوراک نے گندم خریداری پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکی متنازع  تعیناتی اور بار دانےکی تقسیم کو  تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔

چیف سیکرٹری آفس کے مطابق گندم خریداری کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی قواعد کے خلاف ہوئی ہے، انہیں فوری ہٹانےکے لیے احکامات دے دیے ہیں۔

خیال رہےکہ حکومت بلوچستان نے 6 مئی کو کسانوں سے 5 لاکھ بوری گندم خریداری کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :