پاکستان

خیرپور: ریلوے ٹریک پرکریکر بم دھماکا، ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا

خیرپور: ریلوے ٹریک پرکریکر بم دھماکا، ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا
فوٹو: فائل

خیرپور  میں  فیض آباد  ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکےکے باعث ریلوے لائن کو معمولی نقصان پہنچا ہے، ایک ملزم گرفتار  کرلیا گیا ہے، ملزم سے دھماکا  خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ  دوسرے  ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے،ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں :