04 فروری ، 2013
اسلام آباد…اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ اے این پی آئندہ عام انتخابات میں اکیلے حصہ لیگی،پیپلزپارٹی کیساتھ انتخابی اتحادکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،اے این پی نے گزشتہ انتخابات میں بھی اکیلے حصہ لیاتھا اب بھی اکیلے حصہ لیں گے،اے این پی کسی سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی اتحادنہیں کریگی،اے این پی نے جمہوریت کے تسلسل کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحادبرقراررکھا۔