Time 30 مئی ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے
فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مئی کو ختم  ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی  ادائیگی کے باعث ہوئی۔

24 مئی کو ختم ہفتےکے آخر  پر  زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 31کروڑ 54 لاکھ ڈالر  رہے۔

24 مئی کو اسٹیٹ بینک کے پاس9 ارب 9 کروڑ 37لاکھ ڈالر تھے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب  22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تھے۔

مزید خبریں :