30 مئی ، 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس پیرکو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
پیرکو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث سائفرکیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔