04 فروری ، 2013
اسلام آباد…سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیربھارت کوتجارت کیلئے پسندیدہ ملک قراردیناکشمیریوں کیساتھ زیادتی ہے،بھارت کیساتھ دوستی کوکشمیریوں کے حق خودارادت سے مشروط کیاجائے۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے لیکن پاکستان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مختلف پالیسیوں سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنے کے لیے امریکی اور نیٹو فورسز کی سرپرستی میں افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔