04 فروری ، 2013
اسلام آباد…ملک میں کہیں بارش ہے اور کہیں آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کراچی ، پشاور اور لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔کراچی میں رات بادل خوب کھل کر برسے۔ صبح بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔کچھ علاقوں میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی بھی چلتی رہی۔ بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔پشاور میں گذشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ وقفے وقفے سے جاری بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔اسلام آباد میں بھی باد ل چھائے ہوئے ہیں۔ اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختون خوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثرمقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔