Time 31 مئی ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو وارم اپ میچ میں ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو وارم اپ میچ میں ہرا دیا
چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اسسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، اسسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا__فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو  35 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، نکولس پورا نے 75، راومن پاول نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے ناقابلِ شکست 47 رنز  بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا سکی، جوش انگلس نے 55 اور نیتھن ایلس نے 39 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی 9 کھلاڑی دستیاب تھے، آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے فیلڈنگ کی۔

آل راونڈر مارکس اسٹوئنس ویسٹ انڈیز پہنچ چکے تھے لیکن ان کی کٹ میامی سے تاخیر کا شکار ہوئی اسی لیے وہ کھیل نہ سکے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اسسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، اسسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا، آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف پہلے میچ میں بھی نو کھلاڑی دستیاب تھے۔

آئی پی ایل پلے آف کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچ رہے ہیں۔

مزید خبریں :